نئی دہلی،14اگسٹ(اردوپوسٹ) بالی ووڈ کی ببلی عالیہ بھٹ ایکٹنگ اور سنگنگ کے بعد میوزک ویڈیو میں بھی ڈیبیو کرچکی ہے۔ عالیہ نےپنجابی سنگر دی دوربین کے ساتھ ملکر نیا میوزک ویڈیو ’پراڈا’ لانچ کیا ہے۔ گانا ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ بتادیں کہ عالیہ نےکچھ دن پہلے ویڈیو پراڈا کا پہلا پوسٹر شیئر کرکےسب کو چونکا دیا تھا۔ عالیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اس ویڈیو کے پوسٹر کو ریلیز کیا ۔ سوشل میڈیا پر عالیہ کا یہ انداز جم کر وائرل ہورہا ہے۔
عالیہ نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر گانے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دی پردہ گانا آوٹ ہوچکا ہے۔ گانے کو کچھ ہی دیر میں یوٹیوب پر لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔
Here it is 💗 The Prada Song@Jjust_music #thedoorbeen #katalystworldhttps://t.co/oqS1V6Dbdx
— Alia Bhatt (@aliaa08) August 13, 2019
بتادیں کہ عالیہ بھٹ ان دنوں کافی مصروف ہے۔ انکی آئندہ فلم سڑک 2 ان دنوں فلور پر ہے۔