فلمی ڈسک،11نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکشے کمار نے اپنے نئے پراجکٹ کا پوسٹر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر دھماکہ کردیا ہے۔ اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم ’بیل بوٹم‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر میں اکشے ریٹرو لک میں نظر آرہے ہیں۔ پوسٹر کے ساتھ اکشے نے کیپشن میں لکھا۔ 80 کے دہائی میں جانے کے لیے تیار ہوجائے۔ رولر کوسٹر سپائے رائیڈ ، فلم 22 جنوری 2021 کو ریلیز کی جائے گی۔
بتادیں کہ اکشے کے پوسٹر شیئر کرتے ہی یہ کہا جانے لگا کہ یہ فلم کنڑ ریمیک ہے۔ لیکن اکشے نے بتایا کہ یہ غلط خبر ہے۔ دراصل اکشے سے ایک فین نے ٹیوٹر پر پوچھا کہ کیا فلم کنڑ کا ریمیک ہے۔ تو اکشے نے جواب دیا، بیل بوٹم کسی بھی فلم کا ریمیک نہیں ہے۔ یہ ایک اوریجنل اسکرین پلے ہے جو حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔
اس فلم کو رنجیت ایم تیواری ڈائریکٹ کریں گے۔ بتادیں کہ اکشے کی آخری ریلیز فہم ہاؤس فل 4 نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی ہے۔ ہاؤس فل ، سانڈ کی آنکھ اور مڈ ان چائنا کے ساتھ دیوالی پر ریلیز ہوئی تھی۔