فلمی ڈسک،3اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) نوراتی کے موقع پر اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم لکشمی بم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس انداز میں اکشے کمار لال ساڑی ، ماتھے پر بڑی بندی، گلے میں تعویذ اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے نظر آرہے ہیں۔ اکشے نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
اکشے کمار نے لکشمی بم سے پہلا لک شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ نوراتری دیوی کو نمن کرنے اور اپنی شکتی کا جشن منانے کے بارے میں ہے۔ اس اچھے دن پر میں آپ سبھی کے ساتھ اپنا لکشمی کا لک شیئر کررہا ہوں۔ اس کردار کے لیے میں پرجوش اور گبھرا رہا ہوں۔ لیکن زندگی کنفرٹ جانےکے آخری میں شروع ہوتی ہے۔۔۔ ہے نا؟
Navratri is about bowing to the inner goddess and celebrating your limitless strength.On this auspicious occasion,I am sharing with you my look as Laxmmi.A character I am both excited and nervous about… but then life begins at the end of our comfort zone…isn’t it? #LaxmmiBomb pic.twitter.com/TmL9U1OXdk
— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 3, 2019
فلم میں اکشے کے ساتھ کیارا اڈوانی اہم رول نبھاتے نظر آنے والی ہے۔ اکشے اور کیارا نے فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے۔ یہ فلم 5 جون 2020 کو ریلیز ہوگی۔
آپ کو بتادیں کہ لکشمی بم کو راگھو لارنس ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ یہ ساؤتھ کی سپر ہٹ فلم کنچنا کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار ہجڑے بھوت کا کردار نبھارہے ہیں۔