فلم ‘ہاؤس فل 4’ کا ٹریلر ریلیز

فلمی ڈسک،28ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے کھلاری اکشے کمار کی فلم ہاؤس فل 4 کا ٹریلر ریلز ہوگیا ہے، لمبے وقت کے انتظار کے بعد، بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے، فلم ہاؤس فل 4 کا ٹریلر کافی دھماکہ دار ہے، کامیڈی سے بھرپور اس ٹریلیر کو دیکھنے کے بعد آپ ہنس- ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے، بتادیں کہ یہ فلم 25 اکتوبرکو سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے-

اس ٹریلر کے ریلیز ہونے کے بعد اکشے کمار نے فلم کو لیکر چل رہی تجس کو اور زیادہ بڑھا دیا ہے، بتادیں کہ ہاؤس فلم 4 ایک ملٹی اسٹارر ڈرامہ فلم ہے، جہاں ہم فنکاروں کو انکے ماضی کی زندگی میں دیکھیں گے ، جو انکے 600 سال پہلے کی زندگی کا دوبارہ جنم ہوگا، بتادیں کہ فرہاد اعظمی کی ہدایت میں بنی فلم ہاؤس فل ایک ملٹی اسٹارر فلم ہے، جس میں اکشے کمار، کیرتی سینن، رتیش دیشمکھ، کیرتی کھربنڈا، بابی دیول، پوجا، اور دیگر ہیں،