فلمی ڈسک،1ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گلم گڈ نیوز ، لکشمی بم، پرتھیوراج، بچن پانڈے اور بم بلاسٹ کے بعد اکشے کمار نے ایک اور فلم کا اعلان کردیا ہے، لیکن اس فلم میں اکشے کمار نہیں بلکہ کوئی اور ہی لیڈ رول میں نظر آرنے والا ہے، جی ہاں! اس تھریلر فلم کی کہانی کی ہیرو اداکارہ بھومی پیڈنیکر ہونگی-
ٹوائلٹ ایک پریم کتھا سے لوگوں کا دل جیت چکی اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر کی جوڑی ایک بار پھر باکس آفس پر ہنگامہ مچانے کے لیے تیار ہے، لیکن یہاں معاملہ پہلے سے کچھ الگ ہوگا، یہ بات خود اسٹارس نے اپنے سوشل میڈیا پر ظاہر کی ہے-
اس تھریلر فلم کا نام “درگاوتی” ہے، جس میں اکشے کمار صرف ایک پریزنٹر کے رول میں ہونگے، معلومات کے مطابق درگاوتی ایک ڈراونی – تھریلر فلم ہے، جسے وکرم ملہوترا اور اشوک پروڈیوس کریں گے، اسکی شوٹنگ اگلے سال 2020 میں جنوری میں شروع ہوگی، اس بات کی معلومات اکشے کمار نے خاص انداز میں دی ہے-