اکشے کمار اور کٹرینہ کیف کی فلم سوریہ ونشی اگلے سال ہوگی ریلیز

فلمی ڈسک،11اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) اکشے کمار اور کٹرینہ کیف اسٹارر سوریہ ونشی کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے- فلم کے کلائمکس سے ایک زبردست سین سامنے آیا ہے- جہاں کل فلم میں اکشے کمار کے کردار کا نام سامنے آیا تھا وہیں اب اس فلم میں سمبا اور سنگھم کی بھی زبردست انٹری ہوچکی ہے-

فلم کی لیڈ اداکارہ کٹرینہ کیف نے کچھ دیر پہلے فلم کے شوٹنگ سیٹ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے- اس تصویر میں بالی ووڈ کے تین اسٹار پولیس انداز میں نظر آرہے ہیں- ظاہر ہے کہ کٹرینہ کیف کی اس پوسٹ نے پولیس ڈرامہ کا انتظار کرنے والوں کے لیے مسالہ دار خبر دی ہے-

اس تصویر کی بات کریں تو اس میں اکشے کمار کے ساتھ سنگھم اجے دیوگن اور سمبا رنویر سنگھ بھی نظر آرہے ہیں- یہ تینوں اسٹارس ایک ساتھ پولیس کی وردی میں واقعی بڑے شاندار لگ رہے ہیں-

بتادیں کہ گذشتہ دن چہارشنبہ کو ہی کٹرینہ نے فلم سے ایک اور فوٹو شیئر کی تھی- اس فوٹو میں یہ پتہ لگ گیا تھا کہ فلم میں اکشے کے کردار کا نام ویر سوریہ ونشی ہوگا- اکشے اور کٹرینہ کے ساتھ اس فلم میں گلشن گرور اور سکندر کھیر بھی نظر آئیں گے- فلم کے ہدایت کار کرن جوہر اور روہت شیٹی ہے- اب یہ فلم 27 مارچ 2020 میں ریلیز ہوگی-