کرکٹر اجنکیا رہانے کے گھرآئی ننھی پری

اسپورٹس ڈسک،5اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) اجنکیا رہانے اس وقت ٹیم انڈیا کے ساتھ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہے۔ ہندوستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان آج پہلے ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن ہے اور چوتھے دن کا کھیل شروع ہونے سے پہلے اجنکیا رہانے ایک بیٹی کے والد بن گئے۔ بیوی رادھیکا نے ہفتہ کو بیٹی کو جنم دیا۔ ہربھجب سنگھ نے سوشل میڈیا پر اس بات کی معلومات دیتے ہوئے لکھا کہ نئے والد کو اسکی مبارکباد۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ ماں اور ننھی پری اچھے ہونگے۔ زندگی کا بہترین حصہ اب شروع ہوا ہے۔

اجنکیا رہانے اور رادھیکا بچپن کے دوست تھے اور ایک دوسرے کے پڑوسی تھے۔ دونوں کا گھر قریب ہی تھا۔ انکی بچپن کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ پیار میں بدل گئی اور 26 نومبر 2014 کو دونوں نے شادی کرلی۔
فی الحال تو اجنکیا رہانے کی نظر ساؤتھ افریقہ کے خلاف بڑی انگیز کھیلنے پر ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی انگیز میں وہ کچھ خاص کمال نہیں دیکھا پائے تھے اور صرف 15 رن ہی بنا پائے۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز دورے پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انکا بیٹ چلا تھا۔