یہ ہے چاہتیں، میں پہلی بار منفی کردار میں نظر آئیں گی ایشوریا سکھوجا

ایشوریا سکھوجا

ٹی وی ڈسک،20ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ ایشوریا سکھوجا ٹی وی کی دنیا میں واپسی کرنے جارہی ہے۔ لیکن اس بار انکا خطرناک اوتار دیکھنے کو ملے گا۔ دراصل ایشوریا سکھوجا ایکتاکپور کے شو یہ ہے چاہتیں میں ویمپ کے رول میں نظر آنے والے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایشوریا یہ ہے محبتتیں کے اسپین آف میں ویمپ بن کر آئیں گی۔ ایشوریا ٹی وی پر پہلی بار منفی کردار میں نظر آنے والی ہے۔ اسکے لیے انہوں نے کیسے تیاری کی اسکے بارے میں ایشوریا نے بتایا۔

ایک انٹرویو میں ایشوریا نے کہا۔ میں بالاجی کے شوز کے لیے بہت سارے آڈیشن دیئے ہیں۔ میں نے جب بھی منفی کردار کے لیے آڈیشن دیا تو مجھے کہا گیا کہ میں بہت مثبت دیکھتی ہوں۔ تو جب مجھے یہ رول ملا تو میں نے پوچھا اب کیوں؟ تو انہوں نے کہا کہ آخر تک تمہیں پتہ چل جائے گا کہ ہم نے تمہیں کیوں سیلکٹ کیا۔ اور مجھے سمجھ آیا کہ وہ لوگ ناظرین کو سرپرائز کرنا چاہتے ہیں۔

میں اس سب میں ہی لگی ہوئی تھی کہ کیسے چیزیں فیگر کروں تومیری ٹیم نے مجھے بہت مدد کی۔ عادت ہونےکی وجہ سے دو لائن منفی بولنے کے بعد میں مثبت جانے جا رہی تھی۔ لیکن میرے پاس ایسے لوگ ہیں جو مجھے مدد کررہے ہیں۔ شو یہ ہے چاہتیں کی بات کریں تو یہ شو یہ ہے محبتتیں کا اسپن آف ہے۔ شو 19 ڈسمبر سے شروع ہورہا ہے۔ یہ ہے محبتتیں میں یہ ہے چاہتیں کی اداکارہ کی انٹری ہوگئی ہے۔