نیا فوٹو شوٹ کروا کر پھس گئی ایشوریا رائے بچن

فیشن ڈسک،2ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ایشوریا رائے بچن کاایک لیٹسٹ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا رہا ہے-اس شوٹ میں ایشوریا نے کئی طرح کے ڈریس پہنے ہیں- ان ڈریس کے ساتھ انکے یونیک پوز بھی لوگوں کو کافی پسند آرہے ہیں- لیکن اس فوٹو شوٹ کے ایک پوز کی وجہ سے ایشوریا مشکل میں الجھی نظر آرہی ہے- کیونکہ انکے اس شوٹ کو جہاں لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے وہیں اب ایک ہالی ووڈ اسٹار کی کاپی بتایا جارہا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

Déjà Chu? Caption this 😝😋 . . #gandi #inspiration #dietsabya

A post shared by Diet Sabya (@dietsabya) on

اس شوٹ میں ایک تصویر میں ایشوریا سرخ لال رنگ کے لہنگے میں سیڑھی پر کھڑی نظر آرہی ہے- جس میں انکا انداز بہت خوبصورت لگ رہا ہے- لیکن وہیں اب اس پوز کی وجہ سے ایشوریا کے ہالی ووڈ اسٹار کیٹ ونسلٹ کی ایک فوٹو کو کافی کرنے کی بات کہی جارہی ہے- کیٹ کی یہ تصویر ایک میگزین کے کور کے طور پر سامنے آئی تھی-

اب دونوں اسٹارس کا موازنہ کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے- کئی لوگوں نے انہیں نقل چوری کہا تو کسی نے کاپی کیٹ ، کہا-