ایئرٹیل ایکسٹریم اسٹک اور سیٹ ٹاپ باکس لانچ ، قیمت صرف 999 روپے

ٹیکنالوجی ڈسک،3ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ایئرٹیل نے ایئرٹیل ایکسٹریم سرویس لانچ کی ہے۔ ایئرٹیل کی ایکسٹریم سرویس ایک طرح سے اسٹک مبنی سرویس ہے۔ کچھ دن پہلے ٹاٹا اسکائی نے بائنج سرویس پیش کی تھی۔ اسی طرح ائیرٹیل نے ایکسٹریم سرویس لانچ کی ہے۔ ائیرٹیل ایکسٹریم سرویس کے تحت گاہکوں کو ایک اسٹک ملے گی جسے وہ اپنے ٹی وی میں لگاکر آن لائن آن ڈیمانڈ مواد دیکھ سکتے ہیں۔

ائیرٹیل ایکسٹریم اسٹک ایک اینڈروئیڈ اوریو 8.0 پر مبنی اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) اسٹک ہے جس کی مدد سے آپ نان اسمارٹ ٹی وی کو بھی اسمارٹ ٹی وی کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ اور آن لائن فلم سے لیکر ٹی وی تک دیکھ سکتے ہیں۔ اسکے ساتھ گراہکوں کو ZEE5 ، Hooq ، Hoi Choi ، Eros Now ہنگامہ پلے کی طرف سے 10000 فلم اور شو ملے گیں۔

اسکے علاوہ ائیرٹیل ایکسٹریم کے گراہکوں کو ایمیزون پرائم ویڈیو اور نیٹ فلکس کا بھی سبسکریپشن ملے گا ۔ ساتھ ہی گراہک اپنے عام ٹی وی پر بھی گوگل پلے۔اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

ائیرٹیل ایکسٹریم کی قیمت 3999 روپے ہیں۔ ائیرٹیل تھینکس اور گولڈ گراہکوں کو فری سرویس ملے گی۔ جبکہ دیگر گراہکوں کو پہلے 30 دن فری میں سروس ملے گی۔ حالانکہ اسکے لیے انہیں 999 روپے سالانہ پلان لینا ہوگا۔