سرخیوں میں ہے ایئرٹیل 4 جی گرل، اس بالی ووڈ ایکٹر کے ساتھ جوڑ رہا ہے نام

ٹی وی ڈسک،9جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے یعنی ٹی وی پر کئی ایسے فنکار ہیں، جنکو آپ ہوسکتا ہے چہرے سے پہچانتے اور پسند کرتے ہوں۔ لیکن ان کے بارے میں آپ کے پاس زیادہ معلومات نہ ہو، ٹی وی کی دنیا کی ایک ایسی ہی شخصیت ہے ایئرٹیل 4جی گرل۔۔ عام لوگوں میں ایئرٹیل 4جی گرل، کے نام سے مشہور اداکارہ اور ماڈل ساشا چھیتری فی الحال میں اپنے تعلقات اور اسٹیٹس کو لیکر سرخیوں میں ہے۔

دراصل حال ہی میں ایسا سننے میں مل رہا ہے کہ ساشا چھیتری ایک بالی ووڈ کے مشہور شخص کے ساتھ تعلقات میں ہے۔ ویسے انکے تعلقات کے بارے میں بات کرنے سے پہلے زرا ساشا کے بارے میں جان لیتے ہیں۔ ساشی نے 2015 میں ایئرٹیل کے ساتھ جوڑی تھی اور انہوں نے ایئرٹیل 4جی کے لیے تشہیر کی تھی۔

بتادیں کہ ساشا چھیتری دہرادون کی رہنے والی ہے اور دہرادون سے ہی انہوں نے اپنی پڑھائی کی ہے۔ پڑھائی ختم کرنے کے بعد ساشا ممبئی چلی گئی اور وہاں پر انہوں نے اشتہارات کی پڑھائی کی۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے کام کرنا بھی شروع کردیا۔ کام کے دوران ہی انہیں ایئرٹیل کے اشتہار میں موقع مل گیا اور دھیرے دھیرے وہ ہر گھر میں ایئرٹیل 4جی گرل کے نام سے مشہور ہوگئی۔

انڈیا ٹی وی کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق ساشا میوزک ڈائریکٹر اور سنگر سچن گپتا کے تعلقات میں ہے۔ بتادیں کہ سچن گپتا میرے ڈیڈ کی ماروتی اور ٹیبل نمبر 21 میں اپنا میوزک دیا تھا۔ حالانکہ دونوں کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ لیکن سوشل میڈیا پر دونوں ساتھ نظر آتے ہیں۔