پی ایم مودی کے بعد ملک کے سب سے زیادہ مقبول شخص بنے دھونی:سروے

اسپورٹس ڈسک،27ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے دور ہیں، اسکے باوجود وہ اپنی مقبولیت کے معاملے میں کسی کھلاڑی سے پچھے نہیں ہے، ایک سروے کے مطابق صرف وزیراعظم نریندر مودی ہی ملک میں ایسے شخص ہیں، جو دھونی سے زیادہ مقبولیت ہے، یوگو(YouGov) کے اس سروے میں ایم ایس دھونی دوسرے نمبر پر ہے-

یہ سروے یوگو نے کرایا ہے، جس میں 41 ملکوں کے 42 ہزار لوگوں نے بھی حصہ لیا، اس سوے میں دو کیٹگری (مرد اورعورت) میں دنیا کی مقبول لوگوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، سروے کے مطابق پی ایم مودی، سب سے زیادہ مقبول لوگوں کی فہرست میں (مرد زمرے) میں چھٹے نمبر پر ہے، بل گیٹس اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، انکے بعد باراک اوباما، جیکی چین، ژی جن پنگ، اور جیک ما ہے-

سب سے زیادہ مقبول لوگوں کی فہرست میں صرف ہندوستانیوں کی بات کریں تو پی ایم مودی پہلے مقام پر ہے، انکے بعد ایم ایس دھونی کا نام ہے- مطلب دھونی ٹیم انڈیا کے موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی سے بھی آگے ہیں، ہندوستانیوں میں مودی اور دھونی کے بعد رتن ٹاٹا تیسرے ، امیتابھ بچن چوتھے، سچن ٹنڈولکر پانچویں، ویراٹ کوہلی چھٹے نمبر پر ہے-