افغانستان،18اکتوبر(ایجنسی) افغانستان میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک مسجد میں ہوئے بم دھماکے میں کم سے کم 62 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔
حکام کے مطابق مشرقی صوبہ ننگھر کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکہ ہوگیا۔ دھماکےمیں درجنوں لوگ زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت گر گئی۔ لیکن ابھی تک کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔