انڈین آئیڈل 11 کی میزبانی کریں گے آدتیہ نارائن

ممبئی،18 اگسٹ(ایجنسی) ان دنوں کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے شو ’خطرہ خطرہ خطرہ’ میں نظر آرہے سنگر اور اینکر آدتیہ نارائن اب انڈین آئیڈل کے نئے سیزن کو ہوسٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ سینگنگ ریالٹی شو کے 11ویں سیزن کا آڈیشن پروسیس شروع ہوگیا ہے۔ آدتیہ نے انسٹاگرام کے ذریعہ اسکی معلومات دی اور اپنی ایک سیلفی بھی پوسٹ کی، جس کے بیگ گراؤنڈ میں ڈھیر سارے کنٹیسٹنٹ نظر آرہے ہیں۔
آدتیہ نارائن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ایک نئی شروعات مجھے آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ انڈین آئیڈل 11 کو ہوسٹ کرونگا۔ مجھے نیک تمنائیں دیجئے۔ بتادیں کہ انڈین آئیڈل کے پچھلے سیزن حسین سے لیکر منی ماتھور واہی، مندیرا بیدی اور منیش پال نے ہوسٹ کیے۔ حالانکہ اس بار نئے سیزن میں کون۔کون جج ہونگے۔ اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔