نئی دہلی/10اگسٹ(ایجنسی) سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد جمعرات کو ممبئی کے جوہو ہاسپٹل میں اداکارہ ودیا سنہا کو شریک کرایا گیا- یہ بھی بتایا گیا کہ 72 سال کی ودیا پچھلے لمبے وقت سے پھیھڑوں کی شکایت سے متاثر ہے- حالانکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق اب ودیا کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے اور جلد ہاسپٹل سے انہیں ڈسچارج بھی کردیا جائے گا- اسکے بارے میں بات کرتے ہوئے انہیں ایک ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ودیا لمبے وقت سے پھیپھڑوں اور ہارٹ کی شکایت سے متاثر ہے اور اسی وجہ سے انہیں سانس لینے میں مشکل ہورہی ہے- جسکی وجہ سے انہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا –
انہوں نے کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے- رجنی گندھا، چھوٹی سی بات، پتی پتنی اور وہ، لو اسٹوری اور باڈی گارڈ شامل ہے-