فلمی ڈسک،31اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی ریالٹی شو بگ باس 13 میں روزآنہ خوب ہنگامہ مچ رہا ہے- شو کاچوتھا ہفتہ آنے والا ہے- جس میں فینالے ہوگا اور اسکے بعد کچھ نئے کنٹیسٹنٹ شو سے جوڑیں گے- بگ باس میں جہاں مڈ وک اویکشن کے ذریعہ سدھارتھ ڈے کو گھر سے بے گھر کردیا گیا تھا- جلد ہی شو میں کانٹا لگا، میوزک ویڈیو سے اپنی زبردست پہچان بنانے والی ادادکارہ شیفالی زری والا، بگ باس کے گھر میں انٹری کرنے والی ہے- اس بات کی معلومات کلرس ٹی وی کی طرف سے پہلے ہی دی چکی ہے- تو جائیں بگ باس کے گھر میں انٹری کرنے والی کنٹیسٹنٹ شیفالی کے بارے میں یہ کچھ خاص باتیں-
24 نومبر 1982 کو ممبئی میں پیدا ہوئی شیفالی زری والا نے 2002 میں آئے میوزک ویڈیو کانٹا لگا، سے اپنی پہچان بنائی تھی، اسکے بعد شیفالی سلمان خان اور پرینکا چوپڑا کی فلم مجھ سے شادی کروگی، میں دیکھائی دی تھی، اس فلم میں شیفالی نے بجلی کا کردار نبھایا تھا، فلم کے بعد شیفالی نے کچھ وقت کے لیے ایکٹینگ کی دنیا سے دوری بنا لی تھی-
فلموں کو الوداع کہنے کے بعد اداکارہ شیفالی نے ٹی وی میں ایک بار پھر ہاتھ آزمایا ، انہوں نے سال 2012 میں نچ بلیئے، میں اپنے خاص دوست پراگ تیاگی کے ساتھ شو میں حصہ لیا، بتادیں کہ شیفالی سال 2008 میں آئے شو بوگی-ووگی کا بھی حصہ رہ چکی ہے- حالانکہ اب شیفالی فلموں اور ٹی وی سیریلس سے دور ویب سیریز میں کردار نبھاتی ہے- شیفالی آلٹ بالاجی کی ویب سیریز “بو” میں کام کرچکی ہے- شیفالی اب بگ باس سے جوڑ گئی ہے-