فلمی ڈسک،20نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کبیرسنگھ سے باکس آفس پر قہر برپا کرچکے شاہد کپور اب اپن آنے والی ساؤتھ ریمیک فلم “جرسی” کو لیکر سرخیوں میں ہے- فلم کو لیکر جہاں اب تک کئی باتیں سامنے آچکی تھی، وہیں اب اس فلم کی اداکارہ کے نام کا بھی اعلان ہوچکا ہے- فلم میں اب شاہد کپور کے ساتھ اداکارہ مرنال ٹھاکر کی جوڑی نظر آنے والی ہے-
سپر 30 اور بٹلہ ہاؤس جیسی فلموں میں اپنے مظاہرے سے ناظرین کے دلوں کو جیت چکی اداکارہ مرنال ٹھاکر اب فلم جرسی میں شاہد کپور کے ساتھ نظر آئیں گی- جرسی اسی نام سے بنی تلگو ہٹ فلم کی ہندی ریمیک ہے- اس ہندی ورژن کو گوتم تنانوری ہدایت دیں گے- جنہوں نے اس سال آئی اس تلگو فلم کی بھی ہدایت دی تھی-
شاہد کے ساتھ کام کرنے کو لیکر پرجوش مرونل ٹھاکر نے کہا کہ، میں جرسی میں شاہد کے مقابلے اہم رول نبھانے کے لیے بے حد پرجوش ہوں-
فلم اگلے سال 2020 میں 28 اگسٹ کو ریلیز ہوگی