فلمی ڈسک،3نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ سپراسٹار اور بالی ووڈ اداکارہ کاجل اگروال بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے- کاجل ان دنوں اپنے ورک کمیٹمنٹ اور آنے والے پراجکٹ میں کافی مصروف ہے- اسی درمیان تازہ ترین رپورٹس کی مانیں تو بتایا جارہا ہے کہ کاجل ان دنوں اپنی شادی کے پلان بنا رہی ہے اور جلد ہی نئی شروعات کرنے والی ہے-
پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ کاجل اگروال اگلے سال شادی کررہی ہیں- بتادیں کہ کاجل فلم انڈسٹری کے کسی جانے مانے چہرے سے نہیں بلکہ بزنس مین کے ساتھ شادی کے خواب سجارہی ہے-رپورٹ کے مطابق کاجل نے خود اس خبر کو پورٹل کو کنفرم کیا ہے-
آپ کو بتادیں کہ کاجل نے اپنی ایکٹنگ کے ذریعہ بالی ووڈ میں بھی اچھی پہچان بنائی ہے- انہیں بی ٹاؤن میں سب سے زیادہ مقبول اجئے دیوگن کے ساتھ فلم سنگھم سے ملی ہے-اس فلم میں انکے ایکٹنگ اور کردار کو سبھی نے کافی پسند کیا ہے-
کاجل ان دنوں اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ کی وجہ سے مصروف ہے جنہیں پورا کرنے کے بعد ہی وہ شادی کریں گی- بتایا جارہا ہے کہ یہ رشتہ کاجل نے نہیں بلکہ انکے گھروالوں نے کروایا ہے- حال ہی میں دیئے انٹرویو میں کاجل نے بتایا تھا کہ انہیں انڈسٹری میں شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اسکے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی وہ ایک عام آدمی کے ساتھ تعلقات میں تھی لیکن فلموں میں مصروفیت کی وجہ سے اور وقت نہ ہونے کی وجہ سے وہ الگ ہوگئے تھے-
آپ کو بتادیں کہ کاجل فی الحال انڈین 2 کی شوٹنگ کررہی ہیں- اس فلم میں انکے ساتھ کمل ہاسن اور راکل پریت بھی اہم رول میں نظر آنے والے ہیں- اسکے علاوہ کاجل بالی ووڈ فلم ممبئی ساگا کا بھی حصہ ہے- اس فلم میں کاجل جان ابراہم کے ساتھ جوڑی بنانے جارہی ہے- سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بنے والی ملٹی اسٹارر فلم میں انیل کپور، سنیل شیٹی، پرتیک ببر، گلشن گرور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔