فلمی ڈسک،25ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم اندو سرکار سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی اداکارہ جشن اگنیہوتری کی کچھ تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے- ان تصاویر کو خود جشن نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے- بتادیں کہ جشن انسٹاگرام پر کافی ایکیٹو رہتی ہے اور آئے دن اپنی لیٹسٹ تصاویر یہاں شیئر کرتی رہتی ہے- جسے انکے فینس بہت پسند کرتے ہیں- اس لیک تو جشن کے شیئر کرتے ہی انکی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوجاتی ہے-
بتادیں کہ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے جشن ایک ایئر ہوسٹس تھی- حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ میں ایئرہوسٹس کے جاب میں بہت خوش تھی، ایک دن اچانک سے فلائٹ میں میری ملاقات کچھ لوگوں سے ہوئی- انہوں نے کہا کہ آپ کو ماڈلنگ کرنا چاہیئے کیونکہ آپ بہت ہی خوبصورت ہے اور انہوں نے مجھے بہت سے کمپیلیمنٹ دیئے- پھر میں نے اپنے کیریئر کی شروعات کا رخ ماڈلینگ کی طرف کیا اور مجھے بہت بڑے بڑے اشتہارات کمپنیوں میں لیڈ ماڈل کا کام ملا-
جشن نے بتایا کہ کچھ چیزیں اچانک سے ہوجاتی ہے ، میں جب اشہارات اور اسٹیج شو کررہی تھی- اسی درمیان میرے پسندیدہ ڈائریکٹر میں سے ایک مدھر بھنڈارکر نے مجھے فلم اندو سرکار کے لیے ایک رول آفر کیا- اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ جب آپ کا کوئی پسندیدہ ڈائریکٹر آپ کو فلم آفر کرے گا- تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ مجھے بہت اچھا لگا اور میں اپنے کردار کے لیے فوری ہاں بول دیا اور وہی سے میری ایکٹینگ کیریئر کی شروعات ہوئی-
انہوں نے ایک نئے ایکٹر کے لیے بڑے ایکٹر وہ ڈائریکٹر کے ساتھ پہلی بار ایکٹینگ کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے- لیکن میرا گڈ لک تھا کہ جتنے بھی ایکٹر کے ساتھ میں نے کام کیا وہ سب بہت ہی اچھے اور سپورٹنگ تھے- خاص طور پر مجھے فلم کے ڈائریکٹر مدھربھنڈارکر نے بہت سپورٹ کیا-
جشن نے بتایا کہ ڈیجیٹل سینما کا ٹائم تو آگیا ہے ، پر سینما سینما ہوتا ہے ، بھلے ہی لوگ ڈیجیٹل ہوگئے ہو پر ابھی بھی تھیٹر میں جاکر لوگ فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں- لیکن جب سے سب کے ہاتھ میں اسمارٹ فون آگیا ہے، تب سے سب لوگ گھر بیٹھے بیٹھے فلموں کو ایجوائے کررہے ہیں- ڈیجیٹل سینما میں کسی بھی ویڈیو کا سینسر نہیں ہوتا، اس لیے لوگ ڈیجیٹل زیادہ پسند کررہے ہیں- میں نے بھی الٹ بالاجی کے ساتھ 3 ویب سیریز میں کام کیا ہے اور بہت پسند بھی کیا گیا تھا- (فوٹو:جشن اگنیہوتری کے انسٹاگرام سے لی گئی)