فیشن ڈسک،8 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ساڑی پہنے کئی تصاویر شیئر کی ہے۔ اس میں جھانوی کپور ہی گلیمرس اور خوبصورت لگ رہی ہے۔ جھانوی کپور نے کل 4 فوٹو شیئر کیا ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے اس پر کمینٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، میں ابھی بھی جیٹ لیگ سے متاثر رہی ہوں، 22 سال کی جھانوی کپور نے منیش ملہوترا کی ڈیزائن کی ہوئی ایک لیوینڈر سوارسکی کرسٹل سیکون ساڑی پہنی ہوئی تھی۔
اس موقع پر انہوں نے بہت ہی کم جیولری اور میک اپ کیا ہوا تھا۔ انہوں اپنے لک کو سنپل رکھا تھا۔ جھانوی اپنے پیلاٹ کلاسیس لیکر بھی سنجیدہ ہے اور انکے شاندار ایبس انکی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ جو وہ اپنے روز مرہ کی ورزش میں لگاتی ہے۔
ایک انٹرویں میں اس بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک بار اس کہی پڑھا تھا کہ زندگی میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ تھوڑا اور زیادہ پیار کرتے ہیں اور میں لوگوں کا پیار پانے کے لیے سخت محنت کرتی رہوں گی۔
ہر بار فیشنیبل لک میں نظر آنے وا لی جھانوی کپور نے ایک بار پھر اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ جھانوی زویا اختر کی گھوسٹ اسٹوریز، شرن شرما کی گنجن سکسینا، ہاردیک مہتا کی روح افزا، اور دوستانہ 2 شامل ہے۔