ایشا کوپیکر بھی ہوئی کاسٹنگ کاوچ کاشکار، سپر اسٹار نے اکیلے میں ملنے بلایا

فلمی ڈسک،5 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں اکثر کاسٹنگ کاوچ کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ اب نیا معاملہ اداکارہ ایشا کوپیکر کا ہے۔ اداکارہ ایشا کوپیکر نےایک بڑے سپراسٹار پر کاسٹنگ کاوچ کا الزام لگایا ہے۔ ایشا کوپیکر نے کچھ سالوں پہلے ہی فلموں سے بریک لے لیا ہے۔ حالانکہ اب وہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہے۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ایشا کوپیکر نے اپنے بالی ووڈ کے سفر اور جدوجہد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کئی بار ایسے موقعے آئے ، جب انہیں رول ملنے ہی والا تھا، لیکن کئی بار نیپوٹزم کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشا کوپیکر کی کئی بار کسی کی بیٹی یا اسٹار کڈ کا رول مل جاتا تو کئی بار کسی کی گرل فرینڈ کو رول مل جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے وہ نیپوٹزم کا شکار ہوئی۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ایشا نے ایک ایسے واقع کا ذکر بھی کیا، جس میں ایک سپر اسٹار نے انہیں اکیلے ملنے کے لیے کہا تھا۔ واقع کے بارے میں بتاتے ہوئے ایشا نے کہا، ہاں، مجھے بھی پیش کش ملی تھی۔ ایک پروڈیوسر نے مجھ سے کہا تھا کہ ایک فلم بن رہی ہے، اس میں اداکار کو بولاؤ ، تمہیں اداکاراؤں کی اچھی بک میں رہنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے میں نے انہیں کال کیا۔ اداکار نے مجھے اپنے پورے دن کا شیڈول بتایا، وہ اداکار صبح جلدی اٹھتا ہے اور جم جاتا ہے۔ اداکار نے مجھے انکی ڈبنگ اور کچھ کام کے دوران ملنے کے لیے بولایا۔

ایشا نے آگے بتایا، انہوں نے پوچھا کہ کس کے ساتھ آرہی ہو، تو میں نے انہیں کہا کہ میں ڈرائیور کے ساتھ آونگی، اسکے بعد انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ مت آنا، میں اس وقت 16-15 سال کی تھی، مجھے پتہ تھا کہ کیا ہورہا ہے۔ اس لیے میں نے ان سے کہا کہ کل فری نہیں ہوں، میں آپ کو بتا دونگی۔
ایشا نے بتایا، اس واقع کے فوری بعد میں نے پروڈیوسر کو کال کیا اور کہا کہ انہیں میرے ٹیلنٹ پر مجھے کاسٹ کرنا چاہیئے ، ایک رول کے لیے مجھے یہ سب کام کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ ساتھ ہی ایشا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کئی بار کچھ بڑے سیکرٹریز نے غلط طریقے سے بھی چھوا ہے، جسکے بعد انہوں نے اپنے دفاع کی شروعات کی ہے۔

اداکارہ ایشا کوپیکر نے قیامت، ایک واوہ ایسا بھی، پیار عشق اور محبتت جیسی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ ایشا سلمان کے ساتھ بھی فلم میں نے پیار کیوں کیا میں کام کرچکی ہے۔