فلمی ڈسک، 11 اپریل (اردو پوسٹ) ٹی وی شو بڑے اچھے لگتے ہیں، کم کم ۔ ایک پیارا سا بندھن، ہیرو۔ بھکتی ہی شکتی ، جیسے ٹی وی سیریلس میں نظر آچکی اداکارہ چاہت کھنہ ان دنوں اپنے بیان کو لیکر سرخیوں میں ہے۔
حال ہی میں چاہت کھنہ نے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ جیسے مسئلہ پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ کیسے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے آئی اداکارؤں کو کاسٹنگ کاوچ اور غیر منصفانہ حالات (انفیئر کنڈیشنز) کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بڑے اچھے لگتے ہیں کی اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کئی بار معاہدہ (کنٹراکٹ) میں صاف صاف لکھا ہوتا ہے کہ اداکار یا اداکارہ کو سمجھوتہ کرنا ہوگا۔ چاہت نے کہا کہ ’می ٹو’ جیسے معاملوں میں متاثر کو فوری سامنے آنا چاہیئے، نہ کہ سالوں بعد۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کسی پر کچھ کرنے کا دباؤ نہیں ڈالا جاتا۔
لیکن کچھ چیزیں سامنے لانی ضروری ہے۔ چاہت نے ساؤتھ انڈسٹری کو لیکر بھی خلاصہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے کیریئچ کی شروعات کی تھی تب انہیں کہا گیا تھا کہ ’اماں کمپرومائز کرنا پڑے گا’۔
چاہت کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اس طرح کی باتیں کھل کر نہیں کہی جاتی ہے، جبکہ ہندی فلم انڈسٹری میں باتوں کو گھوما پھیرا کر کہا جاتا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ساؤتھ میں خواتین کی عزت بھی کی جاتی ہے۔ لیکن سچ کو چھپایا نہیں جاتا۔
اپنی بات چیت کے دوران چاہت کھنہ نے ایک اور چونکانے والا خلاصہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ جگہوں پر تو معاہدہ میں یہ تک لکھا ہوتا ہے کہ اداکار۰ کو ہیرو، ڈائریکٹر یا اور کسی سے بھی سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔
انہوں نے بتایا ، میں نے ایسے لوگوں سے بھی ملی ہوں جو کمپرومائز کو کنٹراکٹ کا حصہ بناتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صرف سپاٹ دادا کو چھوڑ کر سب کے ساتھ سمجھوتہ کی بات کہی جاتی ہے۔ چاہت اپنی پروفیشن لائف کے ساتھ ساتھ پرسنل لائف کو لیکر بھی سرخیوں میں رہی۔
View this post on Instagram
ٹی وی سے لیکر فلموں تک اپنی پہچان بنانے والی چاہت کھنہ نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹی وی شو بھکتی ہی شکتی ہے، سے کی تھی۔ لیکن انکو پہچان ’بڑے اچھے لگتے ہیں، سے ملی، جس میں انہوں نے عائشہ کا کردار نبھایا تھا۔
اسکے بعد وہ ٹی وی شو قبول ہے، میں بھی نظر آئی۔ جس میں انہوں نے اپنے شاندار اداکاری سے ہر گھر میں پہچان بنائی اور لوگوں نے انہیں خوب پسند کیا۔
اداکارہ چاہت کھنہ نے ٹی وی کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ تھینک کیو، اور عرفان خان اور جوہی چاؤلہ کے ساتھ ساڑے سات پھیرے : مور دین اے ویڈنگ ، جیسی فلموں میں اہم کردار نبھایا۔
اسکے علاوہ انہوں نے پرستھانم ، فلم میں سنجے دت اور علی فضل کے ساتھ کام کیا اور یاتری، فلم میں بھی نظر آئی۔ جسے ہریش ویاس نے ہدایت دی تھی۔ سبھی فلموں میں انکی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا۔
بتادیں کہ چاہت کھنہ کا دو طلاق ہوچکا ہے۔ پہلی بار انہوں نے اپنے بچپن کے دوست بھرت نرسنگھانی سے شادی کی تھی، جو صرف کچھ مہینوں ہی چلی۔ اسکے بعد سال 2013 میں انہوں نے رائٹر شاہ رخ مرزا کے بیٹے فرحان مرزا سے شادی کی، لیکن پانچ سال بعد یہ رشتہ بھی ٹوٹ گیا۔ چاہت نے ہمیشہ اپنی بات کھل کر رکھی ہے، چاہے وہ پرفیشنل ہو یا پرسنل زندگی سے جڑی ہو۔