چھوٹے پردے کی اداکارہ اشنور کور نے خریدا سپنوں کا گھر

اشنور کور

صرف 19 سال کی عمر میں اشنور کور نے اپنے خوابوں کا گھر خریدا-
پٹیالہ بیبز سے شہرت پانے والی اداکارہ کا زیر تعمیر گھر کی جھلک-


ٹی وی ڈسک، 5 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ اشنور کور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ اس اداکارہ نے اپنی حیرت انگیز اداکاری کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

 

 

 

اداکارہ اشنور نے اپنے ایکٹینگ کیرئیر کی شروعات سال 2009 مں بطور چائلڈ آرٹسٹ سیریل جھانسی کی رانی سے کی تھی- انہوں نے ‘ساتھ نبھانا ساتھیہ، پٹیالہ بابیبز، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، ‘نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہنا’ سمیت کئی ڈیلی سوپس میں کام کیا۔
اب 19 سالہ اداکارہ اشنور کور نے نیا گھر خرید کر اپنی کامیابیوں کی فہرست میں اضافہ کیا ہے۔

 

 

 

 

اشنور کور نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مداحوں کو ایک خوبصورت سرپرائز دیا ہے۔ اشنور نے اپنے نئے گھر کی تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی ہے۔

 

 

انہوں نے انسٹاگرام پر گھر کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ ایک تصویر میں اداکارہ کو اپنے زیر تعمیر گھر کی بالکونی میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ashnoor Kaur (@ashnoorkaur)

تصویریں شیئر کرتے ہوئے اشنور نے لکھا، ’’نیا مہینہ، نئی شروعات، نیا گھر، کچھ دن اور، شکر گزار۔

 

اشنور نے جیسے ہی اپنے نئے گھر کی تصاویر شیئر کیں، انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوستوں اور خیر خواہوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی۔

 

 

 

 

اشنور کور کی پیدائش 3 مئی 2004 کو ہوئی۔ انہوں نے زی ٹیلی ویژن کے شو جھانسی کی رانی (2009) کے ذریعے ٹیلی ویژن میں قدم رکھا ، لیکن وہ اسٹار پلس پر یہ رشتہ کہلاتا ہے میں نائرا سنگھنیا سے مشہور ہوئی۔

 

 

اشنور کور نے اپنے کیریئر کا آغاز 5 سال کی کم عمری میں ہی 2009 میں جھانسی کی رانی سیریز سے کی۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ashnoor Kaur (@ashnoorkaur)

 

بتادیں کہ اشنور نے سال 2018 میں سنجے دت کی بائیوپک فلم سنجو میں نوجوان پریہ دت کا کردار نبھایا تھا- اسکے علاوہ فلم من مرضیاں میں بھی نظر آچکی ہے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ashnoor Kaur (@ashnoorkaur)

 

اشنور فلم اور ٹی وی کے علاوہ سال 2021 میں آئی ویب سیریز پری ہوں میں کام کیا- اشنور کئی میوزک ویڈیو کا حصہ بھی رہے چکی ہے-