امیشا پٹیل کے خلاف گرفتاری وارنٹ ، چیک باؤنس کیس

فلمی ڈسک، 12اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف رانچی کورٹ نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے- امیشا پر پروڈیوسر اجے کمار نے ڈھائی کروڑ روپے کا چیک باؤنس کاالزام لگایا ہے- اجے کا الزام ہے کہ انہوں نے سال 2018 میں فلم دیسی میجک بنانے کے لیے 3 کروڑ روپے ادھار دیئے تھے- اسکے بعد وہ جب بھی امیشا پٹیل سے پیسے واپس مانگتے تو وہ اس بات پر کوئی نہ کوئی بات  بنا دیتی تھی یا کوئی ردعمل دیتی تھی-

بعد میں جب فلم ٹھنڈے بستے میں چلی گئی تو پروڈیوسر نے پیسے مانگے، امیشا نے ڈھائی کروڑ کا چیک بھی دیا- مگر جب چیک کو بینک میں لگایا تو وہ باؤنس ہوگیا- اسی معاملے میں امیشا کے خلاف رانچی کورٹ میں دھوکہ دہی کا کیس چل رہا ہے- اجے نے بتایا کہ کیس درج کرنے کے بعد سے لیکر راب تک امیشا سے کئی بار رابطہ کی کوشش کی گئی- لیکن انہوں نے ایک بار بھی جواب نہیں دیا-

اسکے بعد امیشا کو سامن بھیجے گئے اور پیسوں کو لیکر کورٹ میں کاروائی چلتی رہی- بتادیں کہ 3 کروڑ کی دھوکہ دہی کے معاملے میں بحث میں رہی امیشا اپنے زمانے میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارؤں میں شمار تھی- امیشا پر یہ بھی الزام ہے کہ پیسے مانگے پر انہوں نے مشہور لوگوں کے ساتھ اپنی تصویر دیکھا کر دھمکانے کی کوشش کی تھی- امیشا پر یہ اس طرح کا پہلا معاملہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی ان پر دھوکہ دہی کے الزامات لگ چکے ہیں-

اس سے پہلے امیشا پر 11 لاکھ روپے لینے کے بعد منتظمین کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا الزام لگایا تھا- امیشا پر الزام تھا کہ انہوں نے ویڈنگ ایونٹ میں آکر ڈانس کرنے کے 11 لاکھ روپے لیے تھے، لیکن پیسے لینے کے بعد وہ ایونٹ میں نہیں پہنچی- یہ الزام راجکمار کی طرف سے نیو میکس انٹرٹینمنٹ کمپنی کے نام سے لی گئی تھی- امیشا پر یہ الزام مرادآباد میں ڈریم ویژن ایونٹ مینجمنٹ کمپنی چلانے والے پون ورما نے لگائے تھے-