بالی ووڈ میں ناکامی کے بعد زرین خان ٹی وی پر کریں گی ڈیبیو

Zareen Khan

فلمی ڈسک،11جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ زرین خان ٹرول شو ’جیپ بالی ووڈ ٹریلز’ سے ٹی وی میں ڈیبیو کرنے کےلیے تیار ہے۔ اے ایکس این کے شو میں اداکارہ پورے ہندوستان میں سفر کرتی نظر آئیں گی اور مشہور فلمیں جیسے 3 ایڈیٹس، جب وی میٹ، دھڑک کی شوٹنگ جہاں ہوئی تھی ان مقامات پر لے جائیں گی۔

اس شو کی پہلی قسط میں زرین لداخ میں چیل پیلس ، ڈروک اسکول، پینگونگ جھیل لیکر جائیں گی، جہاں فلم 3 ایڈیٹس کی شوٹنگ ہوئی تھی۔ اس بارے میں زرین نے کہا ، جب بھی کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ خواب کیا ہے؟ تو میں بنا سوچے کہتی ہوں کہ اس بڑی دنیا کا ہر ایک کونا دیکھنا ہے۔ وہ لوگ جو میرے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں، انہیں میں بتادوں کہ مجھے سفر کرنا بہت پسند ہے۔

گذشتہ دنوں زرین خان خبروں میں تھی، انہوں نے گذشتہ باڈی شیمنگ کو لیکر بیان دیا تھا۔ بالی ووڈ اداکارہ زرین نے کہا کہ انہوں نے ان لوگوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا جو انکی باڈی اور لک کا مذاق اڑاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان تبصروں کی وجہ سے انکے کیریئر کے شروعاتی دور میں انکو کافی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب انہوں نے اس سے لڑنا سیکھ لیا ہے۔

زرین نے کہا، میرے آس پاس لوگوں نے اپنے تبصرے کی وجہ سے غیر آرام دہ محسوس کرایا۔ اسکول میں جب بھی کوئی طالب علم مجھے پریشان کرنے کی کوشش کرتا تھا تو میں منہ توڑ جواب دیتی تھی۔ پھر کچھ وقت بعد وہ سب خاموش ہوگئے۔ اسلیے مجھے لگتا ہے کہ ہم کو ایسے لوگوں کو نظرانداز کرنا چاہیئے۔

زرین خان کے اوپر انکی باڈی کو لیکر تو کئی تبصرے کیے ہی جاتے ہیں وہیں انکو کیٹرینہ کیف کی کاربن کاپی بھی کہا گیا۔ ان سبھی کمینٹس سے وہ بہت دکھی رہی ہے۔ زرین نے کہا، میرے بچپن کے وقت سے مجھے کہا جاتا رہا ہے کہ میں انکی ماں کی طرح دیکھتی ہوں، پھر فلموں میں کام کیا تو لوگوں نے کہا کہ میں ایک اداکارہ (کیٹرنیہ) کی طرح دیکھتی ہوں۔ میرا اداکارہ بننے کاو کوئی پلان نہیں تھا۔ پہلے میں ایک کھوئی ہوئی انسان کی طرح تھی بعد میں میرے لک اور میری باڈی کو لیکر کیے گئے کمینٹس کی وجہ سے دم گھٹنے لگا۔ پچھلے وقت سے چیزیں اس طرح سے کیوں ہورہی ہے مجھے پتتہ نہیں چل رہا ہے۔

زرین کی اگلی فلم اکیلے ہم اکیلے تم، ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اپنے کام پر خوشی جتاتے ہوئے انہوں نے کہا، اس وقت جس طرح کا کام مجھے مل رہا ہے اس سے میں بہت خوش ہوں۔ زرین نے کہا کہ انہیں تلگو، تامل اور پنجابی فلموں سے کئی آفرس مل رہے ہیں۔