فلمی ڈسک،30ستمبر(اردو وسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے اداکار وجو کھوٹے کا آج یعنی 30 ستمبر کو 78 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ فلمی دنیا کا یہ روشن چراغ ہمیشہ کے لیے بجھ گیا ہے۔ وجو کھوٹے لمبے وقت سے بیمار تھے۔ آج صبح انہوں نے اپنے ممبئی کے گھر میں آخری سانس لی۔
وجو کھوٹے کے انتقال کی خبر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں غمر کی لہر دوڑ گئی۔ فلمی انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ انکے تمام فینس کافی مایوس ہے۔ بتادیں کہ وجو کھوٹے نے فلم شعلے میں کالیا کا اہم رول پلے کیا تھا۔ وجو کھوٹے کے کالیا کے کردار نے لوگوں کے دلوں پر اتنی گہری چھاپ چھوڑی کہ آج بھی انہیں کالیا کے کردار کے لیے جانا جاتا ہے۔
وجو کھوٹے سال 1964 سے فلمی دنیا سے جوڑے تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر میں کئی مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کیا۔ شعلے فلم کے علاوہ انہیں انداز اپنا اپنا میں انکے کردار کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔