اسپورٹس ڈسک، 12ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم اداکار سنیل شیٹی کو قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے- نڈا) کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے، اس ادارے کو امید ہے کہ انکی مقبولیت سے ملک میں کھیلوں کو ڈوپنگ کے داغ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی-
بتادیں کہ اس سال 150 سے زائد کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہے، ان میں حالانکہ ایک تہائی سے بھی زائد باڈی بلڈر ہے، ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں جب 8 مہینے سے بھی کم وقت بچا ہے تب اسے اچھا اشارہ نہیں مانا جاسکتا ہے –
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے رواں سال کے شروع میں نڈا لیبارٹری کو معطل کردیا تھا اور اب نڈا جو بھی نمونے اکٹھا کرتا ہے انکا ہندوستان سے باہر امتحان کیا جائے گا-
نڈا کے ڈائریکٹر نوین اگروال نے کہا کہ سنیل شیٹی کی شہرت اور مقوبلیت کا اثر کسی سابق یا موجودہ کھلاڑی کے مقابلے میں زیادہ پڑے گی- انہوں نے کہا ہمار ماننا ہے کہ سنیل شیٹی جیسا مشہور اداکار ڈوپنگ کے خلاف پیغام دینے میں کامیاب رہے گا کہ ڈوپنگ خود کے اور ملک کے لیے صحیح نہیں ہے، ہمیں لگتا ہے کہ کسی اداکار کی ملک کے لوگوں میں زیادہ پہنچ ہوتی ہے-