فلمی ڈسک،18جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئی ہے- شبانہ کی کار کا حادثہ ہوا ہے- شاعرونغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی آج سہ پہر ممبئی ۔پورنے ایکسپریس وے پر کھالا پورکے قریب ایک سڑک حادثہ میں شدید طورپر زخمی ہوگئی ہیں- انکی کار کی ٹکر ہوئی ہے جسکی وجہ سے انہیں شیدید چوٹ آئی ہے- پولیس کی دی معلومات کے مطابق شبانہ کو پنویل کے ایک ہاسپٹل میں لے جایا گیا ہے-
ان کے ڈرائیورکو بھی چوٹیں لگی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ان کے شوہر جاوید اختر بھی کار تھے ،لیکن وہ محفوظ ہیں۔ معلومات کے مطابق حادثہ کھلاپور کے پاس حادثہ پیش آیا-
گذشتہ رات شبانہ اعظمی اپنے شوہر جاوید اختر کی پیدائش پر پارٹی ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ہوسٹ کی تھی، جہاں بالی ووڈ کے کئی شخصیات نے شرکت کی تھی- اس پارٹی کے دوران شبانہ اور انکے سوتیلے بیٹے فرحان اختر نے خوب مستی کی تھی- لیکن اب آج یہ خبر انکے فینس کے لیے کافی صدمہ دینے والی ہے- حادثے کے بعد ابھی شبانہ کی طبعیت کو لیکر کوئی معلومات نہیں ہے-
ذرائع کے مطابق شبانہ پونے سے ممبئی کی طرف بذریعہ کار آرہی تھیں کہ ان کی کار کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹرک ماردی ۔ان کی کار کے اگلے حصہ کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ شبانہ اعظمی کے چہرے اور ٹانگوں میں چوٹیں آئی ہیں ۔انہیں مہاتما گاندھی میموریل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔حادثہ ممبئی ایک نامعلوم خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔
شبانہ اکثر اپنے بیانات کے لیے سرخیوں میں رہتی ہے- انکی اداکاری کے ساتھ لوگ انکے بیباک انداز کو کافی پسند کرتے ہیں- حال ہی میں انکی ماں شوکت اعظمی کا انتقال ہوا تھا