نواز الدین صدیقی کو کارڈف انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ملا اعزاز

فلمی ڈسک،1 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکار نواز الدین صدیقی ان دنوں ویب سیریز سے لیکر سینما تک چھائے ہوئے ہیں- انکے کام کی ہر جگہ تعریف ہورہی ہے- ایسے میں ملک میں ہی نہیں غیر ملک میں بھی انکے نام کا ڈنکا بچ چکا ہے- نواز الدین صدیقی کو سینما میں انکے شاندار اداکاری کے لیے کارڈف انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈ ڈراگن ایوارڈ سے نوازا گیا-

انہیں یہ ایوارڈ اتوار کو ویلز (برطانیہ) کے کونسل جنرل مائک انٹویو نے دیا- اس خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نواز الدین نے انسٹاگرام پر لکھا- مجھے اس گولڈن ڈراگون ایوارڈ سے نوازنے کے لیے ویلز کے کونسل جنرل مسٹر مائک انٹویو اور کارڈف انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا شکریہ-

نواز کی آنے والے وقت میں فلم موتی چور چکناچور میں نظر آئیں گے-