اداکاری میرے بس کی بات نہیں، ارجن کپور کی بہن انشولا کپور

فلمی ڈسک،1 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) خاندان میں بالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں کے ہونے کے باوجود بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کی بہن انشولا کپور کا کہنا ہے کہ اداکاری کبھی انکے بس کا نہیں رہا ہے-

میڈیا سے بات کرتے ہوئے 26 سالہ انشولا نے کہا، میرے خاندان کی ہمشیہ انڈسٹری اور جس پیشہ میں وہ ہے، ان میں انکی گہری دلچسپی رہی ہے- بچپن میں مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ میں کیا چاہتی ہوں، اداکاری میں میری دلچسپی نہیں رہی ہے-

انوشلا نے آگے کہا، جب میں نے اسکول میں ایکٹینگ کی، تو مجھے خود سے باہر نکلنے میں پریشانی ہوتی تھی- میں اسٹیج پر پرفارم کرنے سے ڈرتی تھی، اگر ایک کمرے میں 20 لوگ ہوتے تھے، تو میں بات تک نہیں کرتی تھی- میری ماں تھیٹر کے لیے مجھے حوصلہ افزا کرتی تھی، یہ منتخب ہونے کا ایک بہترین موضوع تھا-

انشولا اسکول میں رہتے ہوئے تھیٹر کرچکی ہے- لیکن انکا کہنا ہے کہ وہ بس اتنے تک ہی محدود رہنا چاہتی تھی، اس سے آگے جانے کی انکی خواہش نہیں تھی، انہوں نے کہا ، مجھے کیمرے کے سامنے جھجھک ہوتی تھی، میں پڑھائی میں ہمشیہ اول رہتی ہوں، خالی وقت کتابیں پڑھتی تھی، آج بھی مجھے کسی اور چیز کی کتابیں پڑھنا پسند ہے-