ستاروں سے سجے فیشن شو میں کچھ یوں نظر آئی ایشا امبانی اور انکی بھابی

فیشن ڈسک،6ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ممبئی میں جمعرات کی شام ستاروں سے سجی رہی، فیشن ڈیزائنر ابوجانی اور سندیپ کھوسلا نے اپنے ڈیزائنر لیبل کے 25 سال پورے ہونے پر ممبئی میں ایک فیشن شو کا اہتمام کیا- اکثر ایسے شو میں فیشن اور بالی ووڈ کے لوگ نظر آتے ہیں- لیکن اتنے سارے ستاروں کے درمیان شو میں سب کی نظر رہی ایشا امبانی کی بہو شوکلا مہتا اور بیٹی ایشا امبانی پر، جو اس شو میں بے حد خوبصورت انداز میں نظر آئی- امبانی خاندان کی بہو شوکلا مہتا بے حد خوبصورت انداز میں نظر آئی- امبانی خاندان کی بہو شوکلا مہتا اور انکی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنت میں کافی اچھی دوستی ہے او ریہ اکثر ساتھ ساتھ نظرآتی ہے-

حال ہی میں ان دونوں کو امبانی خاندان کے گھر ہوئے گنیش چتھورتی کے فنکشن پر دیکھا گیا اور جمعرات کو یہ دونوں ابوجانی سندیپ کھوسلا کے فیشن شو میں پھر نظر آئی-صرف شوکلا اور رادھیکا ہی نہیں، بلکہ مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی بھی اس شو کا حصہ بننے پہنچے-

اس شو میں ابھیشک بچن، جیا بچن، کرن جوہر، ریا کپور، دپیکا پاڈوکون جیسے کئی ستارے موجود تھے-

Yogen Shah:فوٹو