فلمی ڈسک،6نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عامر خان کو بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے طور پر جاناجاتا ہے۔ عامر جب بھی کسی فلم کو کرتے ہیں تو پورے جوش کے ساتھ کرتے ہیں۔ اور اپنے لک کے ساتھ بھی زوردار تجربات کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ انکی آئندہ فلم لال سنگھ چڈھا میں بھی نظر آئے گا۔ عامر خان کی اگلی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ حال ہی میں عامر نے اپنی آنے والی فلم کا موشن پوسٹر فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
Kya pata hum mein hai kahani,
ya hai kahaani mein hum… pic.twitter.com/mDMA21J51z— Aamir Khan (@aamir_khan) November 6, 2019
لال سنگھ چڈھا کے اس موشن پوسٹر میں ایک کویتا بج رہی ہے، عامر نے اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ٹیوٹر ہینڈل سےلکھا، کیا پتہ ہم میں کہانی یا کہانی میں ہم،،،، بتادیں کہ عامر نے اپنی اس آنے والی فلم کی ریلیز ڈیٹ بھی بتائی ہے۔ فلم لال سنگھ چڈھا اگلے سال ڈسمبر میں ریلیز ہوگی۔