امیتابھ بچن بالی ووڈ کو الوداع کہیں گے، بلاگ میں لکھی ریٹائرمنٹ کی بات

amitabh-bachchan

فلمی ڈسک،30نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اب ریٹائر ہونے کی سوچ رہے ہیں- ایسا ہم نہیں بلکہ خود بگ بی نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے اور اس طرف اشارہ کیا ہے- امیتابھ بچن نے بلاگ میں بالی ووڈ سے اب ریٹائرمنٹ کی بات کہی ہے-

دراصل امیتابھ بچن فلم براہمسترا کی شوٹنگ کے لیے منالی میں ہے- انہوں نے راستے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے اپنی تکلیف بیان کی-

امیتابھ نے لکھا، مجھے یہاں اس چھوٹی سی خوبصورت جگہ پر گاڑی سے پہچنے میں 12 گھنٹے لگے- روڈ بہت اچھی نہیں ہے- کمرے اور ماحول بھی الگ ہے- مجھے اب ریٹائر ہونا پڑے گا- میرا دماغ کہی اور ہے اور انگلیاں کچھ اور کررہی ہے – یہ ایک میسج ہے-

حال ہی میں امیتابھ بچن کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا، انہیں بیڈ ریسٹ کرنے کی صلاح دی گئی تھی-

امیتابھ نے کہا کہ انکا جسم اب انہیں آرام کرنے کا اشارہ دے رہا ہے- کچھ دن پہلے ہی بگ بی نے بستر پر آرام کرتے ہوئے خود کی تصویر پوسٹ کی تھی – تصویر میں صرف موزے پہنے انکے پیر دیکھائی دے رہے ہیں اور وہ ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھ رہے ہیں-

امیتابھ بچن نے حال ہی میں بالی ووڈ میں اپنے 50 سال پورے کیے ہیں- بگ بی نے سال 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا-