سوزوکی ہایابوسا 2020 ہندوستان میں لانچ، قیمت 13.75 لاکھ

آٹو ڈسک،14ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوزوکی نے ہندوستان میں اپنی مقبول اسپورٹس بائیک ہایابوسا کا سال 2020 ایڈیشن لانچ کیا ہے۔ اسکی ایکس شوروم قیم 13.75 لاکھ روپے ہے۔ 2020  سوزوکی ہایابوسا دو نئے کلرس اور میٹالک تھنڈر گرے اور کینڈی ڈیرنگ ریڈ میں دستیاب ہے۔ نئے یڈیشن ہایابوسا میں کوئی میکانیکل بدلاؤ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی بائیک کو بی ایس 6 ایمشن نارمس کے اصولوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

سوزوکی نے کہا کہ ہایابوسا کایہ ماڈل لمیٹیڈ ایڈیشن ہے۔ یعنی اسے کم تعداد میں فروخت کیا جائے گا۔ بائیک میں نئے گرافکس اور نیا فرنٹ بریک کلیپر دیا گیا ہے۔ سوزوکی موٹرسائیکل انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ایم ڈی نے کہا، سوزوکی حیابوسہ پچھلے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے دنیا بھر میں موٹر سائیکل کے شوقین کی سب سے پسندیدہ موٹرسائیکل ہے۔ ہم لیجنڈری حیابوسہ کے 2020 ایڈیشن پیش کرنے کو لیکر پرجوش ہے۔

سوزوکی ہایابوسا میں 1340 سی سی لیکویڈ کولڈ ، ان ۔ لائن 4 سلنڈر انجن ہے۔ یہ انجن 9500 آر پی ایم کی پاور اور 7200 آر پی ایم پر 155 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ حیابوسہ صرف 2.74 سکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔ اسکی لمیٹیڈ ٹاپ اسپیڈ 299 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

ہایابوسا کا یہ 2020 ماڈل ہندوستان میں اس بائیک کا آخری ماڈل ہوگا۔ کیونکہ اسکے بعد سوزوکی نیکسٹ ۔ جنریشن ہایابوسا لانچ کرے گی۔ نئی جنریشن ہایابوسا کو نئی ڈیزائن اور نئے انجن کے ساتھ بازار میں اتارا جائے گا۔ نئے ماڈل کو 2021 سے پہلے لانچ کیے جانے کی امید نہیں ہے۔