برلن – کرائے کے لیے اپارٹمنٹ دیکھنے 12 گھنٹے میں 1750 لوگ پہنچے، ایک بار میں 30 لوگوں کو دیکھایا

برلن، 13ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دارلحکومت برلن میں گھروں کے بڑھتے کرائے سے لوگ کافی پریشان ہے- ایسے میں جب پچھلے دنوں ساڑے پانچ سو فی مہینے (قریب 43 ہزار روپے) کرائے کے لیے ایک اپارٹمنٹ کا آن لائن اشتہار دیا گیا، تو 12 گھنٹے میں ہی 1750 لوگ اسے دیکھنے آپہنچے، یہاں کے شونبرگ علاقے میں 1950 کی بلڈنگ کی تیسری منزل پر 54 مربع میٹر میں بنے اس اپارٹمنٹ میں دو کمرے اور بالکنی (بجلی، پانی سمیت) کرائے پر دینے کے لیے اشہتار دیا گیا تھا-

اس علاقے میں ایسے اپارٹمنٹ کا کرایہ شروع ہی ساڑے آٹھ سو یورو (ساڑے 66 ہزار روپے) سے ہوتا ہے- اور 1400 یورو (ایک لاکھ 9 ہزار روپے) تک جاتا ہے، ایسے میں 550 یورو میں کرایہ پر مل رہے اپارٹمنٹ کو دیکھنے اتنے لوگ پہنچ گئے-

ایک بار میں 30 لوگوں کا گروپ دیکھنے گیا

ریئل اسٹیسٹ کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شونبرگ علاقے کے مینجرنگ اسٹریٹ میں بن اس اپارٹمنٹ کو دیکھنے آئے لوگوں کو دیکھ ایسا لگ رہا تھا، جیسا کوئی ایونٹ آرگنائز کیا ہو، سبھی لوگوں کو لائن میں کھڑے رہنے کو کہا گیا، ایک میگا فون سے اناؤنسمنٹ کرکے انہیں گھر دیکھنے کے لیے بھیجا گیا- ایک بار میں 30 لوگوں کا گروپ گھر دیکھنے گیا-