ممبئی،4ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ان دنوں بالی ووڈ میں سماجی موضوع پر بننے والی فلموں کا بول بالا ہے- اسی سلسلہ میں اب ایک اور زبردست فلم “پا سے پیار فا فرار” کا ٹریلرچہارشنبہ کے دن ریلیز کردیا گیا ہے- اس ٹریلر میں جہاں جمی شیرگل، بھاویش کمار اور سنجے مشرا کی زبردست ایکٹنگ نظر آرہی ہے وہیں دو پیار کرنے والو ں کے لیے سماج کا رویہ دل پگھلا دینے کے لیے کافی ہے-

ٹریلر میں سماج کی ایک کڑوی سچائی کو دیکھایا گیا ہے- فلم میں جمی شیرگل ، بھویش کمار ، سنجے مشرا جیسے فنکاروں نے کام کیا ہے- یہ فلم 18 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے- فلم کا ٹریلر چہارشنبہ کو میوزیک کمپنی کی طرف سے یوٹیوب پر ریلیز کیا جاچکا ہے-