ٹی وی سیریل کی مشہور اداکارہ اہانا کمرا، بڑے بریک کے انتظار میں

ٹی وی ڈسک/20جنوری،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی شو یودھ میں فلم اسٹار امیتابھ بچن کےساتھ کام کرچکی بالی ووڈ اداکارہ اہانا کمرا آئے دن اپنی تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہے۔ وہ سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی نئی نئی تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر اہانا کی کچھ تصویریں خوب وائرل ہورہی ہے۔ جنہیں انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ ان تصویروں میں وہ سوئمنگ پل میں سوئم سوٹ اوتار میں نظر آرہی ہے۔

اہانا بلیک کلر کی بکنی میں قہر برپا کررہی ہے۔ اہانا کی طرف سے شیئر کی گئی ان تصویروں پر لگاتار کمنٹس آرہے ہیں۔ انسٹاگرام پر اہانا کو 7 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ وہیں، اہانا کمرا کا کہنا ہے کہ بھلے ہی وہ فلم اداکارہ بننے کا خواب لیے بڑی ہوئی ہو، لیکن ایک فنکار کے لیے تھیٹر کو وہ حقیقی ذریعہ مانتی ہے۔اہانا ایک اچھی فلم اور بڑے پراجکٹ کے انتظار میں ہے۔ ویسے وہ ابھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کررہی ہے۔

اہانا کمرا کی پیدائش لکھنؤ میں ہوئی، اہانا کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، انہوں نے وائسلنگ ووڈس انٹرنیشنل اسکول آف ایکٹنگ سے تعلیم حاصل کی اور اشتہارات اور شارٹ فلمس سے شروعات کی۔ انہوں نے فیئر نیس کریم، آئی سی آئی سی آئی بینک، کے ایف سی، ریلائنس انٹرنیٹ اور دیگر کے اشتہارات کیے۔ سال 2013 میں سونی انٹرٹینمنٹ چینل میں یودھ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا،

اہانا کمرا ڈیجیٹل دنیا ادور ہندی فلموں میں ایک ساتھ کام رہی ہے۔ اہانا نے ان سائیڈ ایج، اور رنگباز جیسی ویب سیریز اور فلم ’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ میں بہترین اداکاری سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنے لئے جگہ بنائی ہے۔ (تصویر بشکریہ: اہانا کے انسٹاگرام سے لی گئی)