فیشن ڈسک/4اگسٹ(اردوپوسٹ) اس میں کوئی شک نہیں کہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی فیشنستان ہے کرینہ کپور خان۔ ریڈ کارپٹ لک ہو’ ایئرپورٹ لک، ہالی ڈے لک، پرموشنل لک یا پھر فوٹو شوٹ ہر جگہ فیشن اور اسٹائل کوئین بن کر ابھرتی ہے کرینہ ۔۔ پچھلے دنوں ایک ویڈنگ میگزین کےلیے کرینہ نے کرایا برائیڈل فوٹو شوٹ۔
کرینہ نے سیلمون پنک کا ہینڈ کرافٹ لہنگا، ہیوئی ورک والی کرسٹل آف شولڈر بلاؤز اور رفل لیس والا دوپٹہ کیری کررکھا ہے جسے انہو ںنے ہیوئی چوکر نکلیس کے ساتھ ٹیم اپ کرکے پہن رکھا ہے۔
کرینہ کے اس میگزین کور لک کو ڈیزائنر جوڑی رنپل اور ہرپریت نے تیار کیا ہے۔ اب اس گولڈن لہنگے کو ہی لیجئے۔ ہیوئی ورک والے اس گولڈن لہنگے میں بے حد خوبصورت دلہن لگ رہی ہے کرینہ کپور۔۔۔
میگزین شوٹ کے لیے کرینہ صرف لہنگے میں ہی نہیں بلکہ ساڑی لک میں بھی نظر آئی۔ کرینہ نے ایش گرے کلر کی ہیوئی ورک والی نیٹ فیبریک کی ساڑی پہن رکھی تھی جسے انہوں نے سپگیٹی اسٹائل میچنگ ورک والی بلاؤز اور وائٹ کلر کی لانگ ایئرینگس کے ساتھ ٹیم اپ کرکے پہنا تھا۔